1 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس کا اختتام ہوگیا-

ابنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس میں 120 ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے خطابات کئے–جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس کے چیئرمین "ووک جرمیک"نے اجلاس کی اختتامی تقریر میں کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سربراہوں کی جانب سے پیش ہونیوالے خیالات ، اس بات کی علامت ہیں کہ اب بھی اقوام متحدہ ، دنیا کے ممالک کے اقدامات میں توازن کی برقراری میں ایک اہم مرکز ہے -  انہوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک کے سربراہوں کی جانب سے پیش ہونیوالا ایک اہم موضوع ،دنیا میں موجود تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا تھا -

.....

/169